ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  سڑک حادثہ میں چار طلباء کی موت

 سڑک حادثہ میں چار طلباء کی موت

Fri, 30 Jun 2017 22:14:13    S.O. News Service

بلگاوی:30/ جون (ایس او نیوز) پونے -بنگلور قومی شاہراہ پر گزشتہ رات وینتاموری گاؤں کے نزدیک ایک کار حادثہ کا شکار ہونے سے چار نوجوانوں کی موت ہو گئی اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کے چند طلبہ گاڑی سے کہیں جا رہے تھے۔ کار اچانک ڈیوائڈر سے ٹکرا کر بری طرح تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں چار نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ونایک پراجے، اعجاز احمد پٹھان، سشانت ایس مانے اور سنجیو کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی طالب علموں پرتیک اور اومکار کو ضلع سول اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں کے ایل ای اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ ان تمام طالب علموں کی عمر 20 سے 23 سال کے درمیان ہے۔ اس سلسلے میں کاکاتھی تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ 


Share: